Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مددگار ہے ، جیمز میٹس

ٹوکیو ...امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا ہے۔ ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران جو چاہے اقدامات کرے وہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی مددگار ہے ۔ میٹس نے کہا کہ ایرانی خطرے کے باعث فی الحال مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے خلاف نئی پابندیاں حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے اور اس کی دیگر سرگر میوں کے باعث لگائی گئیں۔ عالمی برادری ایران کی سرگرمیوں کا ہر گز نظر اندا ز نہیں کرے گی۔ دریں اثناءسیول میں کوریائی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے کسی قسم کے استعمال کا موثر اور بھر پورجواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ خطے کے تحفظ کے لئے امریکہ کا عزم آہنی ہے۔ امریکہ یا اتحادیوںکے خلاف کسی بھی حملے سے نمٹا جائے گا ۔

شیئر: