Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے لیگز:فیصل،مصطفی،کامران کی سنچریاں

 
 امیر عبدالعزیز بن ناصر کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت الخرج لیگ میں 40 اوورز پر مشتمل میچز کھیلے جارہے ہیں،حریمالہ لیگ،حائر لیگ اور درعیہ لیگ میں ہونے والے میچز ،20،20 اوورز پر مشتمل ہیں
 
ناصر عباسی ۔۔ ریاض
 
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن(آر سی اے)کے زیرِ اہتمام امیر عبدالعزیز بن ناصر کرکٹ ٹورنامنٹ میں پرجوش میچز کھیلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ،الخرج لیگ میں 40 اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے گئے جن میں کے ایف ایس ایچ ریاض واریئرزکی ٹیم نے فرینڈز سی سی کی ٹیم کو یکطرفہ میچ میں 4 وکٹوںسے شکست دی۔ فرینڈز سی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے224 رنز بنائے جس میںارشاد مبشر 97 اور ہاشم 52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ افتخار علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7.3 اوورز میں صرف 36 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ متین عباسی نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ 224 رنز کے تعاقب میں کے ایف ایس ایچ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 23.3اوورز میں حاصل کر لیا جس میںاوپنر ناصر عباسی نے 45 گیندوں پر 87 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی ۔ امجد علی 44 اور ایاز محمد 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عثمان اور لطافت نے3،3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاک شاہین کی ٹیم نے لاہور لائنز کی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دی۔لاہور لائنزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹوں کے نقصان پر348 رنزکا بڑا ہدف مرتب کیا۔منصور نے 79، مظفر نے 73 اورنوازنے39 رنز اسکور کئے۔فیصل خان نے3 جبکہ داود نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں، پاک شا ہین نے مطلوبہ ہدف 29.4اوورز میں حاصل کر لیاجس میں فیصل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 گیندوں پر ناقابلِ شکست 175 رنز بنائے۔عبدالوحید 89، ابرار الحق 43 اور عبدالسلام 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سما ا سٹیل کی ٹیم نے ریاض واریئرز کے خلاف 52 رنز سے کامیابی حاصل کی۔سما اسٹیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 292 رنز کا ہدف دیاجس میں رضوان منظور 89 اور کامران حادی 76رنز بنا کرحاوی رہے۔توفیق نے 3 جبکہ ایاز، ظفر اور پریم نواز نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ، ریاض واریئرز 230 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میں آصف 96 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عبدالعزیز نے 38 رنز کا اضافہ کیا ۔ طاہر نے4 اور اعجاز نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
  حریمالہ لیگ میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے گئے جن میں ریاض بلوز کی ٹیم نے فالکنز سی سی کو96 رنز سے مات دی۔ریاض بلوز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 230 رنزبنائے جس میں ابو سفیان 64، سلیم مصری 56 اور خالد41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سجاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںفالکنز سی سی کی ٹیم7وکٹوں کے نقصان پر134رنزبناپائی جس میں فرحان نے 62 اور عامر نے 37 رنز اسکور کئے جبکہ فرحان اور شکیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔الحربی سی سی کی ٹیم نے ریاض فائٹرزکے خلاف 100 رنز سے کامیابی حاصل کی۔الحربی سی سی کی ٹیم نے6 وکٹوں کے نقصان پر203رنزبنائے جس میں فاروق نے 78 اورشاہد نے 40 رنز اسکور کئے جبکہ عمران نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں ریاض فائٹرز کی ٹیم 103 رنز پر آل آوٹ ہو گئی جس میں یاسر نے 26 رنز بنائے۔شاہد نے 3جبکہ آصف اور معین نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ گرین بنگلہ کی ٹیم نے سپر سی سی کو3 رنز سے شکست دی۔گرین بنگلہ کی ٹیم نے8وکٹوں کے نقصان پر206رنزبنائے جس میں مصطفی 113 رنزبنا کر نمایاں رہے ۔ ارسلان نے3 جبکہ عدنان نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سپر سی سی کی ٹیم7 وکٹوں کے نقصان پر203رنزبناپائی۔شفیق نے40 اور خاور نے30 رنز بنائے جبکہ الامین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
کراچی ڈالفنزنے فاسٹ سی سی کو3 وکٹوں سے مات دی۔ فاسٹ سی سی نے 9وکٹوں کے نقصان پر 171رنز کا ہدف مرتب کیاجس میں سلیمان نے 54 رنز بنائے۔ راحیل نے 4 جبکہ حبیب اور رضوان نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔171 رنز کے تعاقب میں کراچی ڈالفنز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف18اوورز میں حاصل کر لیا جس میں سلمان 42 اور صادق 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مجید اللہ نے4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاک فورس نے فونٹی اسٹارکو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ فونٹی اسٹارنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے2وکٹوں کے نقصان پر173 رنزبنائے جس میں بلال وانی 100 اور سلطان 52رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں پاک فورس نے مطلوبہ ہدف 16.4اوورز میں حاصل کر لیاجس میں کاشف مرزا نے 103 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی جبکہ قاسم اور بلال نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
حائر لیگ میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے گئے جن میں ٹی بی سی سی کی ٹیم نے کشمیرسی سی کو صرف ایک رن سے شکست دی۔ٹی بی سی سی نے 133 رنز کا ہدف دیا جس میں آصف نے 28 رنز اسکور کئے جبکہ قاسم نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں کشمیرسی سی 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںفیصل نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔پختونخوا گلیڈیٹرزنے رائزنگ اسٹارز کے خلاف 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔پختونخوا گلیڈیٹرز نے7وکٹوں کے نقصان پر197رنزکا ہدف مرتب کیاجس میں عبدالوہاب 49 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ احمد اور اصغر نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔197 رنز کے تعاقب میں، رائزنگ اسٹارز9وکٹوں کے نقصان پر194رنزبنا پائی۔اصغر نے 58 رنز بنائے ۔ افتخار نے 3 جبکہ حیدر اور منیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سعودی جیگوارز جونیئرز نے ٹائیگرز سی سی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹائیگرز سی سی نے9 وکٹوں کے نقصان پر179رنزکا ہدف مرتب کیاجس میں کامران بٹ نے 85 رنز اسکور کئے جبکہ سلمان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سعودی جیگوارز جونیئرزنے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں حاصل کر لیاجس میں کامران راو100 اور سلمان 54 رنز بنا کر حاوی رہے۔کشمیر الیون نے سلیمان الیون کو 82 رنز سے مات دی۔کشمیرالیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر188 رنزکا ہدف مرتب کیاجس میں عارف 74 اور عامر 44 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دانیال نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔188 رنز کے تعاقب میں،سلیمان الیون 106 رنز تک محدود رہی۔ علی نے 29 رنز بنائے جبکہ عامر اور خرم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔راوی سی سی نے ڈیٹیکون ایگلزکے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ڈیٹیکون ایگلز نے 101 رنز کا ہدف دیا جس میں ندیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں راوی سی سی نے میچ11.3 اوورز میںجیت لیا۔ تنویر نے 51 اور مہران نے 37 رنز بنائے ۔
درعیہ لیگ میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے گئے جن میں چارسدہ کنگز نے فونکس سی سی کو 21 رنز سے شکست دی۔چارسدہ کنگز نے5 وکٹوں کے نقصان پر228رنزکا ہدف دیاجس میں سجاد نے ناقابلِ شکست 118 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی جبکہ حسیب رفیق نے 4کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔جواب میں فونکس سی سی7 وکٹوں کے نقصان پر207رنزبنا پائی۔ حسیب رفیق نے 76 رنز اسکور کئے جبکہ مسعود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بٹگرام زلمی نے کے اے ایم ایس انڈو پاک سی سی کو 22 رنز سے مات دی۔بٹگرام زلمی نے 188 رنز کا ہدف دیا جس میں شاہد 42 اور عارف 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ہمت اللہ نے3 جبکہ نوید نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں کے اے ایم ایس انڈو پاک سی سی9 وکٹوں کے نقصان پر167رنزبنا پائی۔ہمت اللہ نے 52 رنز بنائے ۔ نواب نے 3کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔آبانا سی سی نے وائٹ اسٹار گرین سی سی کو 45 رنز سے شکست دی۔ آبانا سی سی نے7 وکٹوں کے نقصان پر 136رنزکا ہدف مرتب کیاجس میں اکبر نے 43 رنز اسکور کئے ۔ دانش اور عامر نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں وائٹ اسٹار گرین91 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔دہلی ڈیر ڈیولزنے رائل اسٹرائیکرز کے خلاف5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ رائل اسٹرائیکرز نے7 وکٹوں کے نقصان پر 147رنزکا ہدف مرتب کیاجس میں ادریس 46 اور لالو 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سہیل نے3 جبکہ ظہیر اور شہباز نے 2 ،2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںدہلی ڈیر ڈیولز نے 17.5 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔سہیل نے34 اور رمضان نے28 رنز بنائے جبکہ دیپو اور جِجن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
******

شیئر: