Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کی جاسوسی کرنیوالا شوہر

  مانچسٹر..... ایک مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کیون گیلیگر نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کی کار میں ایک آئی فون چھپا کر رکھ دیا تھا۔ وہ اس طرح اس کی آمد ورفت اور نقل وحرکت کے بارے میں معلومات جمع کرنا چاہتا تھا۔ مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے اس نے موبائل فون کے ساتھ ٹریکنگ ایپ بھی لگایاتھا لیکن ایک دن جب وہ اپنی ڈیوائس کو سائلنٹ پر رکھنابھول گیا تو اسکی ساری حکمت عملی فاش ہوگئی۔ گیلگر نے نے 2010ءمیں شادی کی تھی اسکا ایک بچہ بھی ہے مگر وقت کے ساتھ میاں بیوی کے تعلقات کشیدہ ہوتے گئے۔ عدالت نے موبائل رکھنے والے شخص کے حوالے سے جلد ہی فیصلہ سنانے کا عندیہ دیا ہے۔ موبائل فون کا راز اس وقت فاش ہوا جب کار میں ٹیکنیکل خرابی کے بعد انکی37سالہ بیوی راکیل ہاروے ایک ورکشاپ میں گئی تو وہاں مکینک نے انکشاف کیا کہ اس کے اندر ایک موبائل فون رکھا ہوا ہے جس سے آوازیں آرہی ہیں اور جسے وہ ٹیکنیکل خرابی سمجھ کر کار یہاں لے آئی ہیں۔ 

شیئر: