Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرطان کے بارے میں نئی ای بک

کوئمبٹور .....تاملناڈ کے اس شہر میں قائم تحقیقی ادارے نے سرطان کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کی غرض سے ایک بڑا تحقیقی کام کیا ہے اور 35مختلف اقسام کے بارے میں مفصل معلومات پر مشتمل کتاب ای بک کی شکل میں جاری کردی ہے۔ یہ صبر آزما او رانتہائی اہم کام سری رام کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف اینکلوجی اینڈ ریسرچ میں کیا گیا ہے۔ سردست یہ کتاب تامل اور انگریزی میں دستیاب ہے جسے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی گوہان نے کتاب کے اجراءکے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں مختلف اقسام کے سرطان کی انتہائی ابتدائی علامات اور انکی تشخیص کے طریقے اور علاج کے بارے میں تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ اس کتاب کو گوگل پلے اسٹور نامی سے لیا جاسکتا ہے اور ادارے کی ویب سائٹ سے بھی ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر گوہان کا کہناتھا کہ دنیا میں سب لوگ ہی جان گئے ہیں کہ سرطان ایک انتہائی جان لیوا اور خطرناک مرض ہے مگر اسکی کتنی اقسام ہیں اس بارے میں تفصیلی معلومات شاید ہی کچھ لوگوں کے پاس ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ای بک اپنے موضوع اور مندرجات کے اعتبار سے اپنی قسم کی پہلی اور منفرد کتاب ہے اور اسے پڑھ کر اذیت ناک مرض کے بارے میں جاننا ، سمجھنا اور اس سے دور رہنے کے طور طریقے اختیار کرنا آسان ہوجائیگا۔ نوجوان اس میں درج معلومات سے بطور خاص زیادہ فائدہ اٹھاسکیں گے۔ واضح ہو کہ یہ ادارہ گزشتہ چار برسوں میں سرطان کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کی غرض سے مختلف نسخے جاری کرتا رہا ہے۔ جن میں تمباکو نوشی کرنے والوں کیلئے ٹول فری نمبر کا اجراءبھی ہے۔ کتاب کا اجراءعالمی یوم سرطان کے موقع پر کیا گیا ہے۔ دریں اثناءیہ بات لوگوں کی معلومات میں اہم اضافے کا سبب بن سکتی ہے کہ کووائی میڈیکل سینٹر اینڈ ہاسپٹل نے سرطان کے علاج کے لئے کی جانے والی مختلف سرجری میں استعمال ہونے والے آلات بھی تیار کئے ہیں جن سے لیپیرو اسکوپی اورروبوٹک سرجری انجام دی جاسکتی ہے۔

شیئر: