Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان تعاون کر رہا ہے ،سفری پابندیا ں نہیں لگیں گی،امریکہ

واشنگٹن.... وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاکستانی مسافروں کی جانچ کے لئے درکار مطلوبہ معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ ان 7 مسلم ممالک کی فہرست میں مزید کسی اضافے کا ارادہ نہیں رکھتی جن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ترجمان وائٹ ہاوس نے واضح کیا کہ افغانستان، پاکستان اور لبنان ا±ن ممالک میں سے ہیں جو مسافروں کی جانچ کے لئے درکار معلومات فراہم کررہے ہیں تاہم ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ان ممالک کی جانب سے تعاون کی فراہمی میں تبدیلی سامنے آتی ہے تو انہیں بھی فہرست کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ7 ممالک کے سواکسی اور ملک کو اس برتاو کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ مستقبل میں دیگر ممالک کو اس کا حصہ بنانے سے متعلق سوچا گیا ہے۔ 
 
 

 

شیئر: