Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان فطری اداکار ہیں، سورج بڑجاتیہ

ممبئی ..... بالی وڈ کے ممتاز فلمساز سورج بڑجاتیہ نے کہا ہے کہ سلمان خان فطری اداکار ہیں۔ جب بھی ہم ساتھ کام کرتے ہیں تو اس سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ وہ کوئی بھی کام کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔سلمان خان مجھ سے زیادہ روایتی ہے اور اس لئے ہم دونوں کو کام کرنے میں لطف آتا ہے اور ہم حقیقی دوست ہیں۔ دونوں ہی اپنی ڈبییو فلم ”میں نے پیار کیا“ میں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔ اس کے بعد 2015ء کی کامیاب فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں کام کیا اور کامیابی ملی۔ سورج کا کہناتھا کہ جب بھی سلمان کیلئے فلمی سین تحریر کئے جاتے ہیں بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے کیونکہ اس کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور وہ اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔پچھلی فلم میں جب سورج نے کمرشل فارمولا استعمال کیا تو سلمان نے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ میں پریم رتن دھن پایو کو تجارتی بنیاد پر فلمانے کیلئے سلمان کے پاس گیا تو سلمان نے منع کردیا اور کہا کہ ہمیں وہی کام کرنا چاہئے جو اچھا ہو اسلئے میں نے فلم میں سے بہت سی چیزیں نکال دیں۔

شیئر: