Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کا عملہ ہوٹل سے کھانا چرانے لگا

نئی دہلی ....ایئر انڈیا نے لندن کے ایک ہوٹل کی طرف سے اس شکایت کے بعد کہ ایئر انڈیا کا عملہ بوفے کے بعد ساتھ لائے ہوئے ٹفن بکس میں بھی کھانا بھر کر لیجاتا ہے۔ عملے کو نوٹس جاری کردیا۔ہوٹل رینائسنس لندن کی انتظامیہ نے ایئر انڈیا کوایک ای میل کے ذریعے شکایت کی جس میں کہا گیا تھا کہ عملہ بوفے سے کھانے کے بعد ٹیبل پر پڑی اشیاءاپنے ٹفن بکس میں بھر کر لیجاتا ہے۔ یہ ای میل اسسٹنٹ جنرل مینجر نے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کا کریو ناشتے کیلئے اپنے ساتھ خالی ٹفن لیکر پہنچتا ہے پھر اسے بھر کر ساتھ بھی لیجاتا ہے تاکہ بعد میں کھایا جاسکے۔ ایک اخبار کے مطابق اگرچہ ایئرلائنز کو انکی حرکتوں کا علم تھا لیکن وہ یہ سمجھتی تھی کہ یہ شکایت صرف چند ارکان کی حد تک ہے تاہم اب وہ اس حوالے سے کارروائی کریگی۔

شیئر: