Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز

دبئی... پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کہاہے کہ مصباح الحق کی جگہ یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے سامنے یہ تجویز رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونس خان کو ایک سال کیلئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی جائے کیونکہ وہ مصباح کے بہترین متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ یونس خان نے خود بھی دوبارہ کپتان بننے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے ماضی میں شہریار خان کے دورہ صدارت میں ہی کپتانی سے دستبردار ہوکر سب کو حیران کردیا تھا۔ خود شہریار خان نے بھی یونس خان کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ دریں اثناءاظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے
 

شیئر: