Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

دبئی...دبئی میں ہونے والی شاندار اور رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کے بعد پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ۔دبئی کر کٹ ا سٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے ارکان کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈکے اعلیٰ عہدیداران اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ جمیکن گلوکار شیگی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ذریعے کیا گیا جس نے اسٹیڈیم اور ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھنے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔تقریب کے میزبان اداکار فہد مصطفی نے بھی عمدہ انداز میزبانی سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو متحرک اور پرجوش رکھا۔قومی ترانے کے بعد سنوستا فلائنگ ڈرمرز نے فضا میں ڈھول بجانے کا عمدہ کرتب دکھا کر اور اس کے بعد دلفریب آتشبازی نے اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا ۔اس کے بعد عمدہ پرفارمنس اور دلفریب نغموںکے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کی ثقافت کی منظر کشی کی گئی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے لاہور میں فائنل کرانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔پہلے سیزن کے عمدہ انعقاد کے بعد سب کو امید ہے کہ دوسرا ایونٹ کامیابی کے تمام تر ریکارڈ توڑ دے گا اور نئی تاریخ رقم کرے گا۔ تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان لیگ کے پہلے میچ کا آغاز ہوا ۔
 

شیئر: