Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی نے سر ڈان بریڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 حیدر آباد دکن ...ہندوستانی کپتان ویرٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کر کے سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈراوڈ کا مشترکہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ حیدر آباد ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی۔وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار 4 ٹیسٹ سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے ۔اس سے قبل سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈراوڈ نے لگاتا3 ٹیسٹ سیریز میں 3 ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اندور میں 211 رنز بنائے ۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں 235 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔حیدر آباد ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف 204 رنز بنائے۔ کوہلی نے ہوم سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سہواگ کا 1105رنز کاریکارڈ بھی توڑ دیا۔

 

شیئر: