Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر سرکاری ملازم گرفتار

جموں ..... جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں پولیس نے ایک سرکاری ملازم سمیت 2افراد کو گرفتار کیا ہے کیونکہ سینما ہال میں قومی ترانے کے دوران وہ احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے۔ گرفتار شدگان میں 34سالہ جاوید احمد اور 30سالہ مدثر شامل ہیں۔ جاوید جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں کنسلٹنٹ او رمدثر سرینگر میں جموں و کشمیر بینک کا ملازم ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں علیحدہ علیحدہ فلم” رئیس“ دیکھنے گئے تھے۔ معاملہ سیکیورٹی انچارج کے نوٹس میں لایا گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں نے دعویٰ کیا کہ وہ قومی ترانے کے احترام میں فوراً اس لئے کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ نشستوں کے مسئلے پر ان کا چند خواتین سے جھگڑا چل رہا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ پچھلے سال نومبر میں سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فلم دکھانے سے قبل تمام سینما ہال قومی ترانہ بجائیں اور ہال میں موجود تمام لوگوں کو اس کے احترام میں کھڑا ہونا چاہئے۔
 

شیئر: