Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس اور سماج وادی کا 10نکاتی مشترکہ پروگرام

لکھنو ...کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی جی کو لوگوں کے حمام اور گھروں میں جھانکنا اچھا لگتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے راجیہ سبھا میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر طنز کیا تھا کہ ڈاکٹر صاحب رین کوٹ پہن کر باتھ روم میں نہاتے ہیں جس کا انہیں کافی تجربہ ہے۔ مودی کے اس بیان پر کانگریس نے سخت اعتراض کیا تھا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اترپردیش میں نوجوانوں کے جذبات کو سمجھنے والی حکومت آنی چاہئے تاکہ ا نہیں روزگار مل سکے۔ قبل ازیں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس ایس پی اتحاد کے کم از کم10 نکاتی مشترکہ پروگرام کا اعلان کیا۔مشترکہ پروگرام کو "ترقی کے دس قدم، پرعزم ہیں ہم" سے موسوم کیا گیا ہے۔ مشترکہ منشور میں نوجوانوں کو مفت میں ا سمارٹ فون اور 20 لاکھ نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعہ ٹریننگ اور انہیں روزگارفراہم کرنے کی ضمانت کا وعدہ کیا گیا ہے۔ کسانوں کو قرض امداد، سستی بجلی اور فصلوں کی مناسب قیمت دلانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ایک کروڑ غریب خاندانوں کوایک ہزار روپے ماہانہ پنشن اور شہری غریبوں کو 10 روپے میں دن کا کھانا مہیا کرانے کا وعدہ ہے۔ خواتین کو سرکاری نوکری میں 33 فیصد اور پنچایت اور مقامی انتخابات میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کی وکالت بھی کی گئی ہے۔5 سال میں ہر گاو¿ں تک بجلی، پانی اور سڑک بنانے کی بات کہی گئی ۔ کلاس نہم سے 12ویں تک تمام طالبات کو مفت سائیکل دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ 

شیئر: