Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی فلم کی کہانی خود لکھی ہے، گووندا

ممبئی ..... بالی وڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ پروڈیوسر کی حیثیت سے جب آپ کسی فلم پر رقم خرچ کرتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ اسکی کہانی اچھی ہو اسی لئے میں نے اپنی فلم کی کہانی خود لکھنے کا فیصلہ کیا۔ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پیشہ ور ادیبوں کی کہانی مجھے پسند نہیں آئی۔ مجھے ایسے لوگ پسند نہیں جو پیسے لکھ کر کہانی لکھتے ہیں اور بعد میں کہتے ہیں کہ یہ فلم انکی وجہ سے کامیاب ہوئی۔ یہ بات ضرور ہے کہ خود لکھنے میں خاصا وقت لگتا ہے۔ گووندا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986ءمیں فلم ”الزام“ سے کیاتھا اور پھر متعدد اچھی فلمیں دیں۔ اسکے بعد ان پر کڑا وقت بھی آیا۔ گووندا کا کہناتھا کہ میرا فلمی بیک گراونڈ کچھ بھی نہیں تھا۔ میں زیرو سے ہیرو بنا۔ اس کے بعد مجھے اپنی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑی۔ سیاست میں بھی حصہ لیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایسا چکر ہے جس میں آپ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔ مشکل وقت میں اصل چہرے دیکھتے ہیں اور آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا حقیقی دوست کون ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میری آنے والی فلم میں شائقین میری زندگی کے سفر کی کچھ جھلکیاں دیکھ سکیں گے۔ گووندا ”عزت دار“ میں ممتاز اداکار دلیپ کمار کے ساتھکام کرچکے ہیں اور اس دور کی یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے دلیپ کمار کو بہترین اداکار قرار دیا۔
 

شیئر: