Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوف عمر کےساتھ بڑھتا ہے

اروین، کیلیفورنیا ....... خوف صرف بچپن تک ہی محدود نہیں رہتا عمر کے ساتھ اسکی نوعیت اور شدت دونو ں میں فرق پڑتا ہے۔ اس حوالے سے کیلیفورنیا کی اروین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جو نئی تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ خوف کا ردعمل ہر عمر میں کسی نہ کسی شکل میں خوفزدہ شخص ضرور ظاہر کرتاہے چاہے وہ بچہ ہو جوان ہو یا بوڑھا۔ اس تحقیق کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ دماغی امراض میں مبتلا افراد کے بارے میں یہ جانا جائے کہ وہ اچانک اتنے مشتعل کیوں ہوجاتے ہیں۔ لوگوں کو تجربے کے دوران خوفزدہ کرنے کیلئے اورانکا ردعمل دیکھنے کیلئے انہیں ڈراونی فلمیں دکھائی گئیں جس کے بعد سائنسدانوں نے اس طریقے کو بیحد کارآمد قرار دیا اورکہاکہ عصبیاتی محرکات اور نفسیاتی ارتعاش دونوں ایسی چیزیں ہیں جنہیں باآسانی کم کیا جاسکتا ہے اسکے لئے شدت پسندی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اب تک چیخ پکار کرنے والے ذہنی مریضوں کا علاج کرنے والے اپنے مریضوں پر چیخ و پکار کا استعمال بھی کرتے رہے ہیں اسلئے یہ تحقیق ایک نمایاں پیشرفت ہے۔

شیئر: