Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں سامان پہنچانے کیلئے روبوٹ شترمرغ

اوریگن ....... روبوٹ ٹیکنالوجی جس تیزی سے دنیا بھر میں عام ہوتی جارہی ہے ا س میں زندگی کا شاید ہی کوئی ا یسا شعبہ ہے جو متاثر نہ ہوا ہو اور اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے اسے روبوٹ کا سہارا نہ لینا پڑ رہا ہو۔ طرح طرح کے کاموں کیلئے مختلف اقسام کے روبوٹ تیار کئے گئے ہیں جنکی خوبیاں بھی متنوع اور جداگانہ ہیں۔ امریکی سائنسدانوںنے روبوٹ شتر مرغ بھی تیار کرلیا جو ان دنوں تجرباتی مرحلے سے گزر رہا ہے تاہم جلد ہی وہ آپ کے گھروںمیں سامان پہنچاتا ہوا نظر آئیگا۔کیسی نامی روبوٹ بیحد لچکدار جسم، مضبوط ایڑیوں اور گھٹنوں کا مالک ہے اور بیحد پھرتیلا ہے۔ لیتھیم بیٹری سے چلنے والے روبوٹ کی چال نپی تلی ہوتی ہے۔ اس کے تجرباتی مرحلے کی جو وڈیو اور تصاویر جاری ہوئی ہیں ان میں اس کی چال دیکھنے والی ہے۔ وہ اپنے مضبوط پٹھوں ، طاقتور ٹانگوں اور اندر لگی بیٹری کے سہارے بڑی تیز قدمی سے چلتا ہے اور مخالف سمت سے آنے والی کسی دوسری چیز سے بچنے کا ہنر بھی اسے آتا ہے۔اس سے مختلف جگہوں پر سامان پہنچانے کے علاوہ امدادی کاموں میں بھی اس سے مدد لی جاسکے گی۔ اسکی تیاری کرنے والی ٹیم کے سربراہ جوناتھن ہرسٹ جو اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ ٹیکنالوجی کے سربراہ ہیں بتایا ہے کہ روبوٹ ٹیکنالوجی اس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ کسی مرحلے میں بھی یا تو بڑی پیشرفت ممکن ہوگی یا ایک بڑا دھماکہ ہوگا۔ درمیان کی کوئی چیز سردست نظرنہیں آتی۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شترمرغ قسم کے روبوٹ کی ٹانگیں مشکل جگہوں تک پہنچ سکتی ہیں جہاں گاڑیوں کے پہیے نہیں پہنچ سکتے۔ روبوٹ آجکل اسٹیٹ آف آرٹ کے فن پارے کے طور پر دنیا بھر میں جانے جارہے ہیں۔ ان تمام خوبیوں کے باوجود ٹیکنیکل ماہرین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر اسے ذرا بھی چھیڑا گیا تو یہ فوراً زمین پر گر سکتا ہے۔

شیئر: