Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ کے نئے ٹورنامنٹ کاآغاز

 
فیصل آباد کنگز، ہانکو الیون، ہانکو رائلز، گرین اسٹار، الحرمین الیون اور عیدی الیکٹرونکس نے فتح سمیٹی، نعمان نے شاندا بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کھلاٹیوں کو پویلین بھیجا،راعجاز ملک کی عمدہ بیٹنگ
 
جی ایس ایوب
 
عسیر کرکٹ لیگ کے زیرانتظا م الحمرانی فوکس پیٹرولیم کے تعاون سے شروع ہو نے والے نئے ٹورنامنٹ کے ابتدائی 6میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح عسیر کرکٹ لیگ کے وائس چیئرمین عبدالصبور بٹ نے کیا۔ پہلے میچ میں فیصل آباد کنگز نے فیصل آباد رائلز کو 108رنز سے شکست دے دی۔ فیصل آباد کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے ۔ اعجاز ملک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 93، مدثر نے 27، عثمان رسول نے 21 اور بابر نے 9رنز بنائے ۔ شاہد منیر ،شکیل بٹ اور نوید اختر نے 2،2 قیصر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں فیصل آباد رائلز نے 15.3اوورز میں نویداختر 22، قیصر 16، حفیظ نے 10رنز بنائے۔ فیصل آباد کنگز کی جانب سے ضیغم نے 4، مدثر اور ناصر شہزاد نے 2،2، باسط نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اعجاز ملک کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ 
کے پی کے بنوں کو ہانکو الیون کے ہاتھوں 26رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانکو الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر212 رنز بنائے۔بابر مشتاق نے 66، ندیم ملک نے 52، طیب ملک نے 44، عتیق مہدی نے 14 رنز بنائے۔ کے پی کے بنوںکی جانب سے ظہیر نے 2، اقبال +عمران اور بلال نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں کے پی کے بنوں نے 5وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے ۔ آصف نے 55، افتخار نے 32، عابد نے 19اور احتشام نے 15رنز بنائے۔ ہانکو کی جانب سے عتیق مہدی نے 2، بنی گل خان اور جہانزیب نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ابرار مشتاق مین آف دا میچ قرار پائے۔
ہانکو رائلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسٹار خمیس کو 4رنز سے شکست دے دی۔ ہانکو رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 169رنز بنائے ۔ کاشف نے 66، علی شیر نے 18، عرفان نے 17،خرم نے 8رنز بنائے ۔ اسٹار خمیس کی جانب سے دلشاد +ناتھن+پرموج اور جمیل نے2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں اسٹار خمیس کے بیٹسمینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 9وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ جمیل نے 49، ناتھن نے 28، ساری نے 26رنز بنائے ۔ ہانکو رائلز کی جانب سے سہیل اور عدیل نے 2،2، فرقان شاہ اور علی شیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ کاشف مین آف دا میچ قرار پائے۔ 
ایس سی سی ٹورنامنٹ کی فاتح گرین اسٹار نے اپنے پہلے میچ کھوکھر الیون کو 17رنز سے شکست دے کر فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ، گرین اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 192رنز بنائے جس میں شاہد خان 58، یٰسین ملک نے 43، نزاکت علی نے 18، صباحت خان نے 15رنز بنائے، کھوکھر الیون کی جانب سے اکرم نے 4، زاہد اور مدثر نے 3،3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں کھوکھر الیون نے 8وکٹوں پر 175رنز بنائے ، حامد نے 54، زاہد انجم اور نیاز شاہ نے 2، 2اور محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ شاہد خان مین آف دا میچ قرار پائے۔ 
الحرمین الیون نے فرینڈز الیون کو 2وکٹوں سے شکست دے دی۔ فرینڈز الیون نے 7وکٹوں پر 146رنز بنائے ۔ انیس نے 55، عمران نے 24، اشرف نے 14، نیاز نے 8رنز بنائے ۔ الحرمین کے وسیم حفیظ اور حسین نے 2، 2، فہد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں الحرمین نے مطلوبہ ہدف 8وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ضیاء نے 56، ارشد نے 23، حفیظ نے 9، عثمان نے 7رنز بنائے ۔ فرینڈز الیون کے نیاز، رشید اور راجیش نے 2، 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ضیاءمین آف دا میچ رہے۔
عیدی الیکٹرونکس نے کیو سی سی کو 55رنز سے شکست دے دی۔ عیدی الیکٹرونکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے ۔ منیر حسین نے 24، عمران اور بابر نے 26،26اور خادم نے 25رنز بنائے ۔ کیو سی سی کی جانب سے اعجاز احمد اور شہزاد نے 3،3، اخلاق اور ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 
جواب میںکیو سی سی نے 11.1اوورز میں 106رنز بنائے ، ذیشان نے 28، اخلاق نے 15، یاسر نے 19، شہزاد نے 10رنز بنائے ۔ عیدی الیکٹرونکس کے نعمان کامیاب بولر رہے ۔ انہوں نے 5،مظفر نے 2، عاطف اور عمران نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ نعمان مین آف دا میچ قرار پائے۔
******

شیئر: