Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ،کسی کو نہیں چھوڑینگے،نجم سیٹھی

 کراچی ...پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی سی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اطلاعات پہلے سے تھیں لیکن شک کا فائدہ دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھیلنے دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا ک کہ آئی سی سی سے معلومات کا تبادلہ کیا جارہا ہے اسی کی بنیاد پر یہ کارروائی ہورہی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ میں بیشتر افراد آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ انٹیلی جنس افسر ہیں جنھوں نے بڑی ذمہ داری سے کام کیا کچھ کھلاڑیوں کا بھی تعاون ہے ۔شرجیل خان اور خالد لطیف نے جو کیا وہ اسے مانتے ہیں اور معافیاں بھی مانگ رہے ہیں۔ 2 دن میں چارج شیٹ جاری کردی جائے گی۔ جس میں تفصیل ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سی معلومات اور ثبوت ہیں۔پاکستان میں کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جلدی کی لیکن اگر یہ نہ کرتے تو شاید یہ چیز خطرناک رخ اختیار کرتی ۔ جب ثبوت پیش کریں گے تو جو لوگ صرف پی سی بی، پی ایس ایل اور نجم سیٹھی پر تنقید کرنا جانتے ہیں انہیں احساس ہوگا کہ ہم نے جو کچھ کیا، وہ قومی مفاد میں کیا ہے۔کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے۔ کارروائی جاری رہے گی، کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک نیا ڈرافٹ تیار کریں گے۔ کھلاڑیوں سے پوچھیں گے کہ لاہور میں کون کون کھیلنے کو تیار ہے اور کون نہیں۔جولوگ کہیں گے کہ وہ تیار ہیں تو ٹھیک ہے اور جو لوگ کہیں گے کہ کھیلنے کو تیار نہیں تو دنیا میں اور بہت سے کھلاڑی ہیں جن سے رابطے میں ہیں تاکہ انہیں متبادل کے طور پر لے سکیں۔ پوری کوشش ہے کہ فائنل لاہور میں ہو اور اس میں غیرملکی کھلاڑی کھیلیں۔

شیئر: