Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ششی کلا آج خود کو پولیس کے حوالے کرینگی

چنئی ...... اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سیکریٹری وی کے ششی کلا آج خود کو پولیس کے حوالے کردیں گی او راپنی 4سالہ سزا بنگالورو جیل میں پوری کرینگی۔ گزشتہ روز سپریم کور ٹ نے غیر محسوب اثاثہ کیس میں 4سال کی سزا سنائی تھی جبکہ 10کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا تھا۔ عدالت نے انہیں فوری طور پر سرنڈر ہونے کا حکم دیا تھا۔ششی کلا نے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ انکا کہناتھا کہ وہ بعد میں سرنڈر کردیں گی لیکن سپریم کورٹ نے اسے بھی مسترد کردیا۔ اس مقدمے کی دوسری ملزمہ آنجہانی وزیراعلیٰ جے للتا تھیں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ششی کلا جیل سے اپنی رہائی کی تاریخ سے 6سال بعد بھی کسی انتخا ب میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ دریں اثناء عدالتی فیصلے سے ششی کلا کے وزیراعلیٰ تاملناڈو بننے کی امیدیں خاک میں مل گئی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے موجودہ وزیراعلیٰ پنیر سیلوم اور انکے تمام باغی ساتھیوں کو پارٹی سے نکال باہر کردیا اور ایڈاپری پالنی سوامی کو قانون ساز جماعت کا رہنما مقرر کردیا۔
 

شیئر: