Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر :اسپورٹس ڈے میں پاکستانی بچوں کی شرکت

دوحہ( دانیال احمد)14 فروری کو قطر میں قومی اسپورٹس ڈے منایا گیا۔ ملک بھر میں مختلف اسٹیڈیئمز میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ تمام سرکاری اور نجی اداروں کے اہلکاروں نے ٹیمز بنا کر دوستانہ میچز کھیلے۔ بچوں کے لئے شرٹس، بیجز، ٹوپیوں اور مبائل فونز جیسے انعامات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستانی کمیونٹی کے دو سکولوں برائیٹ فیوچر انٹر نیشنل اسکول اور پاکستان انٹر نیشنل اسکول کے طلبہ نے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ برائیٹ فیوچر کے طلبہ نے مسمیر اسپورٹس کلب جبکہ پاکستان انٹر نیشنل سکول کے طلبہ کے درمیان اسیری گراونڈ میں صبح 8 بجے سے دوپہرایک بجے تک فٹ میچز ہوئے۔ طلبہ اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں بہت اچھا لگا۔ کھیلوں اور غیرنصابی سرگرمیوں کی اپنی اہمیت ہے جس کو اجاگر کرنے کے لیئے ایسے دنوں کا منایا جانا بہت ضروری ہے۔

شیئر: