Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو ریاضی میں طاق بنانے کا نیا گر

کوپن ہیگن ۔۔۔۔۔مقامی سائنسدانوں نے بچوں میں علم ریاضی کا شوق پیدا کرنے اور انہیں عبقری قسم کا ریاضی داں بنانے کیلئے ایک نیا اور انوکھا نسخہ تجویز کردیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر والدین اپنے بچوں کو واقعی علم ریاضی میں طاق دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو پورے تن من دھن سے ریاضی سیکھنے پر آمادہ کریں۔ جزوقتی اور لمحاتی قسم کی تدریس سے بچے ریاضی کی مبادیات سیکھ تو سکتے ہیں مگر اس میں مہارت حاصل نہیں کرسکتے۔ اب تک جو طریقہ ریاضی سکھانے کیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں ان سے استفادہ صرف انہی بچوں نے کیا جو ویسے بھی علم ریاضی کا اوسط علم ضرور رکھتے تھے۔ سائنسدانوں کا یہ مشورہ بھی ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کو علم ریاضی میں ٹیوشن پڑھانا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بچوں کو الگ الگ پڑھانے کا انتظام کریں ورنہ کئی بچوں کو ایک ساتھ پڑھانا بالکل غلط ہوتا ہے او راس سے بچوں کا دھیان بٹ جاتا ہے اسلئے دو بچے بھی ایک ساتھ ریاضی کی کلاسوں میں نہیں ہونے چاہئے۔ یہ تحقیق ہیومن نیورو سائنس نامی جریدے کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔

شیئر: