Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم میں میری جگہ لینے والا کوئی نہیں، سعید اجمل

شارجہ... پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ ٹیم میں ان کی جگہ لینے والا کوئی نہیں واپسی کیلئے وہ سخت محنت کررہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں کارکردگی قومی ٹیم میں واپس لاسکتی ہے۔ شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید اجمل نے کہاکہ بدقسمتی سے میری عدم موجودگی میں کوئی بھی اچھا آف اسپنر سامنے نہیں آسکا قومی ٹیم میں بھی ایسا کوئی آف اسپنر نہیں جسے میرا متبادل قرار دیا جاسکے مجھے یقین ہے کہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آسکتا ہوں جس کیلئے پاکستان سپر لیگ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ سعید اجمل بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار پانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے منظرنامے سے طویل عرصہ غائب رہے ۔ ایکشن میں تبدیلی اور آئی سی سی کی طرف سے کلیئر ہونے کے بعد وہ اپنی بولنگ کا معیار برقرار نہ رکھ پائے جس سے انہیں قومی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آف اسپنر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو اپنے کیریئرکے احیاءکا ذریعہ بناوں گا قومی ٹیم کو بھی ایک اچھے آف اسپنر کی اشد ضرورت ہے اس لئے پوری کوشش کررہا ہوںکہ ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کیلئے میچ ونر بن سکیں۔ 
 

شیئر: