Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں،مصباح الحق

شارجہ... پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں قیادت جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر سے کھیل کا کوئی تعلق نہیں سپرلیگ کے ذریعے اپنی فارم اور فٹنس بحال کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بظاہر کیریئر جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اپنی فٹنس سے مطمئن ہوں جہاں تک فارم کا سوال ہے تو سپرلیگ کے دوران اپنی کمزوریاں دور کر لوں گا اور ایک مرتبہ پھر ٹیم کیلئے اہم کھلاڑی کے طور پر اپنا کردار ادا کروں گا۔ دریں اثناءایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے اور یہ لیگ نوجوان کرکٹرز کیلئے زیادہ مفید ثابت ہورہی ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو لیگ میں زیادہ میچز کھیلنے کا موقع ملا تو وہ مستقبل میں قومی ٹیم کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے۔ 
 

شیئر: