Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گرد حملے کا خدشہ

 اسلام آباد... اسلام آباد اور راولپنڈی میں خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔محکمہ قومی انسداد دہشت گردی کی جانب سے جڑواں شہروں میںنیا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔دہشت گرد اسپتالوں، اسکولوں، اہم عمارتوں اور حساس مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔کسی بھی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو مزید سخت ہدایات جاری کردی گئی۔پاک فوج نے اسلام آباد ایئر پورٹ اور اڈیالہ جیل سمیت متعدد اہم حساس عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے گشت بڑھا دیا ۔انٹیلی جنس اطلاعات پر فور ی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

 

شیئر: