Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران طاہر کی ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 50وکٹیں

آکلینڈ... جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر ٹی 20کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنےوالے دوسرے بولر بن گئے ۔ عمران طاہر نے اپنے 31ویں میچ میں یہ سنگِ میل عبور کیا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں ان کی 5وکٹیں انہیں اس اعزاز کا مالک بنانے کا سبب بنی ۔ ٹی 20کی تاریخ میں تیز ترین 50وکٹیں سری لنکن بولر اجنتھا مینڈس نے حاصل کی تھیں جنہوں نے 26میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ عمران طاہر نے ٹی 20کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 54تک پہنچا دی جبکہ جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب بولر ڈیل اسٹین ان سے 4وکٹیں آگے ہیں ۔ عمران طاہر حالیہ سیریز میں انہیں پےچھے چھوڑ سکتے ہیں ۔ 

شیئر: