Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیونگم چبانے سے معدہ خراب ہوسکتا ہے

بنگھمٹن، امریکہ ....... مقامی یونیورسٹی کے پروفیسر گریچن میہلر اور انکے ساتھیوں نے لوگوں کی اشیاء خورونوش سے لطف اندوز ہونے کو خطرناک قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ تجربات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ چاکلیٹ کھانے ا ور چیونگم چبانے سے آنتیں کمزور ہوسکتی ہیں، معدہ خراب ہوسکتا ہے اور مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چیونگم بنانے میںاستعمال کی جانے والی بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے آنتیں قوت بخش اشیاءکو برداشت نہیں کرپاتیں۔ یہ مضر چیز ٹیٹانیم آکسائیڈ کہلاتی ہے مگر لوگ عرصہ دراز سے اسے استعمال کرتے رہے ہیں ۔ وہ اس کے انتہائی مضر اثرات سے اب تک لاعلم ہیں۔ اس سے پہلے بھی یہ کہا جاچکا ہے کہ ٹیٹانیم آکسائڈ پر مشتمل انتہائی چھوٹے چھوٹے اجزا پائینو پارٹیکلز مائیکرو ویلی کو متاثر کرتے ہیں جبکہ امریکی ادارہ خوراک و ادویہ اسے محفوظ قرار دیتا ہے مگر یہ بات انتہائی گہرائی سے معاملے کے تجزیے سے باطل اور ناقص ہوجاتی ہے۔

شیئر: