Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی،10لاکھ ڈالر چھیننے والا گروہ پکڑا گیا

دبئی ۔۔۔۔۔دبئی پولیس نے 10لاکھ ڈالر چھیننے والے 10افریقوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے معاون سربراہ میجر جنرل خلیل المنصوری نے بتایا کہ4عربوں اور ایک ایشیائی شہری نے رپورٹ کی تھی کہ انہیں دیرہ کے ہوٹل کے کمرے میں قید کردیا گیا ، ان کے منہ پر ٹیپ لگا ہے۔ اہلکار وہاں پہنچے تو ایک عرب سرمایہ کار اور ایشیائی منی چینجرز کے ملازمین بندھے ہوئے ملے۔عرب سربراہ نے بتایاکہ ہوٹل میں ایک ڈیل مکمل کرنے کیلئے پہنچا تھا اور اپنے عرب دوست کی مدد سے کمرہ بک کرایا تھااسی نے چند افراد کو یہ کہہ کر ملایا کہ یہ سرمایہ کارہیں ، ان کے پاس ڈالر ہیں اور درہم لینا چاہتے ہیں۔ اپنے ہمراہ منی ایکسچینج کمپنی کے 3اہلکاروں کو لیکر ہوٹل پہنچا تھا۔ہمارے قبضے سے رقم چھین کر ہاتھ پیر باندھ دیئے۔

شیئر: