Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تازہ ہوا سے گیجٹس چارج کرنا ممکن

پیٹسبرگ...... ڈزنی لینڈ کے تحقیقی شعبے ڈزنی ریسرچ کے لیباریٹری ڈائریکٹر الائین سیمپل نے کہا ہے کہ انکے ادارے نے صاف اورتازہ ہوا سے مختلف گیجٹس کو چارج اور ری چارج کرنا ممکن بنادیا ہے۔ کمپنی نے اس حوالے سے جو طریقہ استعمال کیا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسا وائی فائی میں بجلی کی ترسیل کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ ڈزنی کی اس ایجاد سے بیک وقت 320ڈیوائسز کو چارج کیا جاسکتاہے۔ نئے گیجٹ کی ٹیکنالوجی کیو ایس سی آر کہلاتی ہے اور اس میں بجلی کی ترسیل کیلئے مقناطیسی ذرائع استعمال ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ مشہور موجد نیکولاٹیسلا نے 1890ءمیں لاسلکی کا نظام ایجاد کرکے بجلی کی ترسیل کیلئے ہی اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر: