Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا :بونشاک میں 120سعودی گرفتار ورہا

جکارتہ..... انڈونیشی پولیس نے سیاحتی مقام بونشاک میں چھاپہ مار کر 120سعودیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کرلئے تھے۔ سعودی سفارتخانے نے کارروائی کرکے تمام زیر حراست سعودیوں کو رہا کرالیا۔سفارتخانے نے متعلقہ حکام کو احتجاجی یادداشت بھی پیش کردی۔ جکارتہ میں سعودی سفیر اسامہ الشعیبی نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر واضح کیا کہ بدھ کو 120سعودیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اسکا کوئی جواز نہیں تھا۔ خلاف عقل تھا۔ سفارتخانہ اپنے انڈونیشی بھائیوں کے ساتھ قانونی اور سفارتی طریقوں سے اس کارروائی کے اسباب دریافت کریگا۔ انہوںنے توجہ دلائی کہ سعودی شہریوں کے پاسپورٹ پولیس افسران سے واپس لے لئے گئے اور سعودیوں کو انکی رہائش پر بھیجدیا گیا۔ سعودی دفتر خارجہ کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا۔سعودی سفیر نے انڈونیشی دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی شہریوں کے خلاف غلط کارروائی کی وضاحت پیش کرے اوراسکے ذمہ دار عناصر کے حوالے سے معلومات مہیا کرے۔

شیئر: