Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی ادب نواز ہے، منظور الحق

 
ریاض(ذکاءاللہ محسن) ریاض کی ادبی تنظیموں نے جس طرح ادب کی خدمت کی ہے اس کی کہیں نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار سابق سفیر پاکستان منظور الحق نے حلقہ فکر فن کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ادب نواز ہے۔ جب وہ سعودی عرب میں تعینات ہوئے تو دیگر سفارت کاروں کی طرح سفارتخانے کے معمو لات تک محدود تھے مگر ادبی تنظیموں کی جانب سے منعقد کردہ تقریبات کی بدولت اب وہ بھی ادب سے لگاو رکھنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔   نوجوان شاعر وقار نسیم وامق نے کہا کہ سفیر پاکستان ادب دوست اور ادب نواز شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی جانب سے ملنے والی محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر حنا عنبرین نے کہا کہ سفیر پاکستان یادوں کا سرمایہ چھوڑا ہے۔ بیگم نگہت منظور نے خواتین کی جس طرح نمائندگی کی ہے، اس پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ حلقہ فکروفن کی تقریب ڈاکٹر ریاض چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ تقریب کے مہتمم خاص ڈاکٹر طارق عزیز تھے۔ جدہ سے سمیرہ عزیز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز محمود احمد باجوہ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ نعت رسول کی سعادت ڈاکٹر سعید وینس نے حاصل کی۔ حلقہ فکر و فن کی جانب سے سفیر پاکستان کو کتب کے تحائف پیش کئے گئے جبکہ ویمن بزنس مین ارم عامر نے بیگم نگہت منظور اور ان کی بیٹی کو خصوصی تحفہ پیش کیا۔ 
 

شیئر: