Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹی کا حجم گھٹانے پر 128بیکریوں پر جرمانے

  ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مملکت کے مختلف علاقوں میں روٹیوں کا حجم گھٹانے پر 128بیکریوں پر جرمانے کر دیئے۔ وزارت کے انسپکٹرز نے 730بیکریوں پر چھاپے مارے تھے۔ چھان بین پر پتہ چلا کہ 128بیکریاں مقررہ وزن سے کم کی روٹیاں تیار کر رہی ہیں۔ بیکریوں پر پابندی ہے کہ وہ 510گرام وزنی روٹیوں پر مشتمل تھیلی تیار کریں۔ مقررہ وزن سے کم روٹی بنانا جرم ہے۔ اس پر فوری جرمانہ کیا جاتا ہے اور ایک سے زیادہ خلاف ورزی پر بیکری کو سربمہر کر دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض، زلفی، القویعیہ، شقراء، دوادمی، وادی دواسر، الخرج، المزاحمیہ، عفیف، رماح، حوطة بنی تمیم ، الحریق ، مکہ مکرمہ ، جدہ ، طائف، رابغ ،رنیہ، القنفذہ، مدینہ منورہ، العلائ، ینبع، دمام، الخبر، القطیف، حفر الباطن، الخفجی، الاحسا، حائل، عرعر، بقعائ، القریات ، فریف، تبوک ، الوجہ، ضبائ، طبرجل، الجوف، ابھاءاور خمیس مشیط کی بیکریوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کرائی گئیں۔ جرمانہ 500سے 3ہزار ریال تک کیا گیا۔ وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بیکریوں کی خلاف ورزی کے سدباب کیلئے 1900پر رابطہ کر کے مطلع کریں۔ 

شیئر: