Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیات محمد شیرپاونے پختونوں کو پہچان دی، شلمانی

 
قومی وطن پارٹی کے رہنما کو عہدیداروںاور ورکرز کا خراج عقیدت
 
ریاض(ذکاء اللہ محسن) قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی رہنما حیات محمد شیر پاو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی۔صدارت طارق خان نے کی۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سعودیہ کے چیئرمین محب گل شلمانی نے کہا کہ شیرپاو عظیم لیڈر تھے ۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں پختونوں کو ایک الگ پہچان سے روشناس کروایا اور ان کو آگے بڑھنے کا درس دیتے رہے وہ ایک ترقی پسند اور عوام دوست لیڈر تھے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا جاے اس سے حالات میں بہتری آئیگی اور فاٹا کے لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ سی پیک کا منصوبہ ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اگر فاٹا کے لوگوں کو بھی اس میں شامل کیا جاے تو پاکستان بہتر انداز میں ترقی کے ہداف حاصل کر سکتا ہے، دہشت گردی کے واقعات ہمارے لئے ناسور بن گئے ہیں۔ ان کے خاتمے کےلئے جلد اقدام کیا جائے تاکہ موجودہ اور آئندہ نسلوں کو بچایا جا سکے۔ ملک کے اندر مردم شماری کا عمل بھی جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ ہر صوبے کو اس کا اچھا اور مناسب حق میسر آ سکے۔ مہمان خصوصی طارق خان نے کہا کہ پختون عوام نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری اور اس کی ترقی میں بھر پور ساتھ دیا ہے، اور سعودی عرب میں مقیم پختون پاک سعودی تعلقات کو ہمیشہ سے فروغ دیتے رہے ہیں۔تقریب میں پارٹی ورکرز کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی بھر پور شرکت کی
 

شیئر: