Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کو ملازمت دلانے کیلئے کوشاں ہیں، الغفیص

  ریاض..... وزیر محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر علی الغفیص نے واضح کیا ہے کہ سالانہ 220ہزار سعودیوں کو ملازمت دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل میں لیبر مارکیٹ کی سعودی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ الغفیص نے کہا کہ وزارت محنت نجی اداروں کو شریک کرکے پالیسی بنانے اور نافذ کرنے کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سعودی شہریوں کوروزگار کے مناسب مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے، روزگار کا ماحول سازگار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے زو ردیکر کہا کہ نجی اداروں میں قومی افرادی قوت کا فروغ بیحد اہم ہے۔ لیبر مارکیٹ کو منظم کیا جارہا ہے تاکہ اقتصادی و سماجی اعتبار سے ملک ترقی کرے۔ سعودی نوجوانوں میں محنت اور تخلیق کاجذبہ ابھارا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کارکنان پر انحصار کم سے کم اور سعودیوں پر انحصار زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔ وزارت اسی کے لئے کوشاں ہے۔ وزارت نے تمام علاقوں کیلئے یہی پالیسی اور اسکیمیں بنائی ہیں۔قومی تبدیلی پروگرام 2020 کے مطابق سالانہ 220ہزار سعودیوں کو مارکیٹ میں کھپایا جائیگا۔ لیبر مارکیٹ کی سعودی کمیٹی کے چیئرمین منصور السثیری نے بتایا کہ کمیٹی سعودائزیشن کے پروگراموں کو آگے بڑھا رہی ہے۔سعودی کارکنان کو روزگار کے قابل بنانے کی اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔ کمیٹی چاہتی ہے کہ کوئی بھی نجی ادارہ سعودیوں کی خدمات سے بے نیاز نہ ہو۔نجی اداروں میں اقتصادی مسائل سے بچ کر تارکین کی تعداد گھٹانے پر کام ہورہا ہے۔

شیئر: