Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں میں آگ بجھانے والا سیلنڈر لازمی

جازان .... جازان محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر کرنل راشدالغامدی نے واضح کیا ہے کہ گاڑیو ںمیں آگ بجھانے والا سیلنڈر نہ ہونے پر بھی چالان ہوگا۔  سیلنڈر گاڑیوں میں رکھنا ضروری ہے اسے نہ رکھنا ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔الغامدی نے کہا کہ جازان محکمہ ٹریفک مقررہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرائیگا۔ خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ الغامدی نے ان دعووں کی تردید کی کہ جرمانے محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کے یہاں موجود چالان بک ختم کرانے کی غرض سے لگائے جارہے ہیں۔الغامدی نے کہاکہ ڈرائیور ٹریفک قوانین کا پابند ہوگا تو کوئی بھی ٹریفک اہلکار نہ تو اسے روکنے کا مجاز ہوگا او رنہ ہی جرمانہ عائد کرنے کا۔ محکمہ ٹریفک اور تادیبی کمیٹی کے یہاں شکایت درج کراسکتا ہے۔

شیئر: