Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کوالالمپور پہنچ گئے، شاندار استقبال

کوالالمپور .....شاہ سلمان بن عبدالعریز ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ شاندار سرکاری و عوامی استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد نجیب عبدالرزاق ، وزیر دفاع ہشام الدین حسن، ملائیشیا کے اعلیٰ عہدیدار ، کوالالمپور میں متعین سعودی سفیر فہد الرشید استقبال کرنے والوں میں پیش پیش تھے۔ کوالالمپور ایئرپورٹ سے شاہی کاررواں ملائیشیا کی پارلیمنٹ پہنچا جہاں ملائیشیا کے فرمانروا سلطا ن محمد الخامس استقبال کیلئے موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ شاہ سلمان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔ ملائیشیا کے بادشاہ ، شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ عہدیداروں نے شاہ سلمان سے مصافحہ کیا۔
 

شیئر: