Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائرنگ سے قبل ملزم نے کئی سوالات کئے، مداسانی

واشنگٹن .... کنساس کے بار میں دہشتگردوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے الوک مداسانی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ نسلی امتیازکا نتیجہ تھا۔ نیویارک ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہاکہ فائرنگ کرنے والے ایڈم پورنٹن نے فائرنگ سے پہلے پوچھا تھا کہ تمہارے پاس کس ملک کا ویزہ ہے اور کیا ہم یہاں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ اس واقعہ میں مداسانی کا دوست سرینواس ہلاک ہوگیا تھا جبکہ خود مداسانی زخمی ہوا تھا۔ اسے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا جہاں سے اب اسے رخصت کردیا گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ ملزم نے جب سوالات کئے تو ہم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا۔ لوگ بہت سے بے وقوفانہ سوال کرتے ہیں ضروری نہیں کہ سب کا جواب دیا جائے۔ سرینواس اور مداسانی دونوں نے ہی امریکہ سے ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی تھیں اور وہ قانونی طور پر کنساس میں کام کررہے تھے۔ بار کے ایک ملازم نے مقامی اخبار کو بتایا کہ یہ دونوں ہی اچھے دوست بھی ہیں ۔ واقعہ کے وقت وہ سگریٹ پی رہے تھے۔ فائرنگ کے ملزم کو پیر27فروری کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
 

شیئر: