Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ً آسکر ایوارڈ،ا یمی اسٹون بہترین اداکارہ

 لا س اینجلس ... اکیڈمی ایوارڈزکی شاندار تقریب میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور فلمی ستاروںنے شرکت کی۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ہالی وڈ اداکارہ ا یمی اسٹون کو دیا گیا۔ فلم لا لا لینڈمیں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ ملا۔اداکار کیسی ایفلک کو فلم مانچسٹر بائے دی سی میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ مہرشالا علی کو فلم مون لائٹ اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم فینسس میںوائلا ڈیوس نے اپنے نام کیا۔غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزد فلم دی سیلز میننے آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔فلم لا لا لینڈنے میوزک میں بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس فلم کے گانے سٹی آف اسٹارز کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔فلم لالا لینڈکو بہترین پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ایرانی ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلم فروشندہ نے بہترین غیرملکی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔۔

شیئر: