Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی سیکھنے کیلئے آسان اسباق پر مشتمل سلسلہ اردو داں طبقے کیلئے معاون ثابت ہوگا

آج کے درس میں بہتر ہوگا کہ پہلے ہم کچھ الفاظ سیکھ لیں۔

جملے کا پہلا لفظ یعنی مبتداء معرفہ ہوتا ہے اور خبر نکرہ اب پہلے گروپ کے الفاظ لکھئے:

جَمِیلٌ خوبصورت ، وَسِخٌ گندا میلا، مَفْتوُحٌ کھلا ہوا، حَارٌ گرم، ثَقِیلٌ بھاری، وزنی ، خَفِیفٌ ہل

اب یہ الفاظ لکھئے : الحَجَرُ پتھر، الْبَابُ دروازہ، الْقَمَرُ چاند، الْوَرَقُ پتا، کاغذ، الْمِنْدِیلُ رومال۔

گزشتہ اسباق میں آپنے جو الفاظ پڑھے اور سیکھے ہیں ان میں سے مناسب الفاظ چنکر جملے بنانے کی مشق کیجئے۔

اب کچھ نئے جملے لکھئے ان کو بار بار پڑھئے اور سمجھئے۔

النَجْمُ بَعِیدٌ ستارہ دور ہے، الرَجُلُ وَاقِفٌ مرد کھڑا ہے، السُکَّرُ حُلْوٌ شکر میٹھی ہے، الطَالِبُ مَرِیضٌ طالب علم بیمار ہے، الدِیکُ جَمِیلٌ مرغ خوبصورت ہے ۔ الدَّفْتَرُ جَدِیدٌ کاپی نئی ہے۔ التَاجِرُ غَنِیٌ تاجر مالدار ہے، الدُکَانُ مَفْتُوحٌ دکان کھلی ہوئی ہے، الْوَلَدُ فَقِیرٌ لڑکا غریب ہے ، التُفَاح لَذِیذٌ سیب لذیذ ہے ۔ الطَبِیبُ طَوِیلٌ و المُدَرسُ قَصِیرٌ ڈاکٹر لمبا ہے اور ٹیچر ٹھگنا یاپستہ قد ہے۔

اب انہی جملوں میں ھٰذا اور ذٰلِکَ کے استعمال کی مشق کیجئے۔ ذٰلِکَ النَجْمُ بَعِیدٌ وہ ستارہ دور ہے۔ ھٰذاالرَجَلُ وَاقِفٌ یہ مرد کھڑا ہے، ھٰذا الطَّالِبُ مَرِیضٌ یہ طالب علم بیمار ہے ، ذٰلِکَ الدِیکُ جَمِیلٌ وہ مرغ خوبصورت ہے ۔ ھٰذا الدَفْتَرُ جَدِیدٌ یہ کاپی نئی ہے۔ذٰلِکَ التَاجِرُ غَنِیٌ وہ تاجر مالدار ہے ، ھٰذا الدُکَانُ مَفْتُوحٌ یہ دکان کھلی ہوئی ہے، ذٰلِکَ الوَلَدُ فَقِیرٌ وہ لڑکا غریب ہے، ھٰذاالتُفَاحُ لَذِیذٌ یہ سیب لذیذ ہے ۔ ذٰلِکَ الطَبِیبُ طَوِیلٌ وہ ڈاکٹر لمبا ہے، ھٰذا المُدَّرِسُ قَصِیرٌ یہ ٹیچر پستہ قد ہے۔

گزشتہ اسباق کے بعض جملے ھٰذا اور ذٰلِکَ کے ساتھ لکھئے۔ ذٰلِکَ الکِتَابُ جَدِیدٌ وہ کتاب نئی ہے، ھٰذا القَلَمُ قَدِیمٌ یہ قلم پرانا ہے، ھٰذا الحِمَارُ صَغِیرٌ یہ گدھا چھوٹا ہے، ھٰذا الکُرْسیّیُ مَکْسُورٌ یہ کرسی ٹوٹی ہوئی ہے ، ہٰذاالمِنْدِیلُ وَسِخٌ یہ رومال گندا ہے ، میلا ہے۔

ذٰلِکَ المَسْجِدُ جَمِیلٌ وہ مسجد بڑی خوبصورت ہے ، ھٰذا البَیْتُ جَدِیدٌ یہ گھر نیا ہے، ھٰذا الحَجَرُ ثَقِیلٌ یہ پتھر وزنی ہے ، بھاری ہے ، ھٰذا الدُکَانُ مَفْتُوحٌ یہ دکان کھلی ہے۔

آج کے سبق میں چند الفاظ کو چھوڑ کر بقیہ الفاظ اور جملے گزشتہ اسباق سے لئے گئے ہیں تاکہ اس طرح آپ کے ذہن میں سابقہ اسباق کی مشقیں تازہ رہیں۔

******

شیئر: