Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کا دورہ اردونیوز

ِجدہ..... آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان نے اردونیوز کا دورہ کیا اور ایڈیٹر انچیف طارق مشخص سے ملاقات کی۔ اس موقع پرکشمیر کمیٹی کے رکن اور سابق صدارتی کوآرڈینیٹر غلام نبی بٹ ، مملکت میں انویسٹر اور کشمیری رہنما وقاص عنایت اللہ بھی موجود تھے۔ سردار یعقوب نے کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز بنے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں تحریک کی قیادت نوجوانوں نے سنبھال لی ہے اور وہ آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ خطے اوردنیا کے حالات بھی بدل رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ تنازع کا حل عالمی امن کے لئے بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ پاک و ہند کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑیگا۔ کشمیری مسئلہ کشمیر کے فریق ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ہی تنازع کا حل ہے۔
 

شیئر: