Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی انجینیئر کا قتل پریشان کن ہے، وائٹ ہاوس

واشنگٹن .... وائٹ ہاوس نے کنساس سٹی میں ایک ہندوستانی انجینیئر کے قتل پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اسے اس خبر پر تشویش ہے۔ یہ قتل انتہائی پریشان کن ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں متعدد لوگوں نے اس قتل کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ امریکہ بھر میں نفرت پر مبنی جرائم کا ایک حصہ ہے۔ ٹرمپ کے پریس سیکریٹری سین اسپائسر نے بریفنگ میں کہا کہ اگرچہ پوری معلومات نہیں لیکن یہ معاملہ پریشان کن ہے۔ صدر کی جانب سے اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ صہیونیوں کے کمیونٹی سینٹر اور انکی عبادتگاہوں اور قبرستانوں کی بیحرمتی کے واقعات بھی قابل مذمت ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ایک امریکی نے ایک بار میں 2ہندوستانی باشندوں پر فائر کھول دیا تھا جس میں سے ایک سرینواس ہلاک ہوگیاتھا جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔ وزارت انصاف اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
 

شیئر: