Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کا اگلا فائنل کراچی میں ہوگا،شہر یار

 کراچی /لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن کا فائنل کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل سے قومی یک جہتی مزید مضبوط ہوگی ۔ قومی کرکٹ میں بحالی کے ساتھ بہتری بھی آئے گی۔انہوںنے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی اور یہ مستقبل میں غیرملکی ٹیموں کو پاکستان کے دورے کےلئے آمادہ کرنے میں موثر ہوگا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں۔ وہی فیصلہ کیا جو عوام چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی دبئی میں غیرملکی کرکٹروںسے ملاقات کرکے فائنل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
 

شیئر: