Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے اور تانبے کی نئی کان دریافت 

سرمایہ کاروں کے لیے معدنیات کے شعبے میں بڑی کشش ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سیکریٹری صنعت برائے معدنیات انجینیئر صالح العقیلی نے کہا ہے کہ ریاض ریجن کی القویعیۃ کمشنری کے ماتحت الخنیقیۃ کے مقام پر سونے اور تانبے سمیت متعدد معدنیات کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں- یہاں سرمایہ کاری کے بڑے امکانات ہیں- 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے العقیلی نے کہا کہ الخنیقیۃ کے مقام پر زنک، تانبہ اور سونا نکالنے کے لیے سرمایہ کاری کا  بڑا اچھا موقع ہے- 
العقیلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب معدنیات کے حوالے سے نئی سوچ اور حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے- یہ سعودی صنعت  کا اہم ستون ہے- 
العقیلی نے توجہ دلائی کہ سرمایہ کاروں کے لیے معدنیات کے شعبے میں بڑی کشش ہے- اس سے بڑی آمدنی ہوگی- اس حوالے سے تمام سرمایہ  کار طویل المیعاد شراکتی معاہدے کرسکتے ہیں- 
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے ایک روز قبل ہی ’سریع رفتار دریافت‘ پروگرام کا افتتاح کیا-  انہوں نے  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الخنیقیۃ میں معدنیات کے ذخائر کی کھدائی کے  ٹھیکے جاری ہوں گے-
یہ کام سعودی وژن  2030 کے اہداف کی تکمیل میں معاون بنے گا- معدنیات کا شعبہ سعودی صنعت کا تیسرا ستون بنے گا- 

شیئر: