Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف ٹی وی اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کرگئے

تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے معروف ٹی وی اداکار اور ہدایت کار تنویر جمال بدھ کو جاپان میں انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق تنویر جمال جاپان میں زیر علاج تھے۔ تنویر جمال کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے جاپان میں زیر علاج تھے۔
تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے اپنا الگ مقام بنا لیا تھا۔
تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
تنویر جمال نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور  پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا جب کہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر  دکھائے جب کہ‘ اب پیمبر نہیں آئیں گے‘ اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’جاپان کنکشن‘ ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔
تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار  پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی تھی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی تعزیت

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے تنویر جمال کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شیئر: