Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موحولیاتی تحفظ اور توانائی منتقلی پروگرام

 پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے اپنے پہلے گرین بانڈ کا اجراء مکمل کر لیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب اپنے ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی منتقلی کے پروگراموں سعودی گرین انیشی ایٹو اور مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کو آگے بڑھا کر موسمیاتی تبدیلی کے پرو گراموں میں اضافہ کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کا سرکلر کاربن اکانومی ماڈل کو لاگو کرنے، گرین ٹرانزیشن میں مزید سرمایہ کاری کرنے، تعاون اور علم کی منتقلی کی کوششیں بڑھانے اور پبلک و  پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان شراکت کو فعال کرنے کا ارادہ ہے۔
سعودی گرین انیشیٹو کے تحت جاری اقدامات کے پہلے پیکج میں 700 بلین ریال سے زیادہ مالیت کی سبز معیشت میں سرمایہ کاری شامل ہے۔
گذشتہ ماہ  پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے بھی اپنے پہلے گرین بانڈ کا اجراء مکمل کیا ہے جس کی مالیت 3 بلین ڈالر تھی۔
مزید برآں خودمختار فنڈ کا مقصد 2025 تک اپنے اثاثوں کو ایک  ٹریلین ڈالر سے زیادہ کرنا اور قابل تجدید توانائی، صاف نقل و حمل اور پائیدار پانی کے انتظام سمیت اہل گرین پراجیکٹ میں 2026 تک 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ دنوں اعلان کیا  ہےکہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ دنیا بھر میں اور مشرق وسطیٰ میں یہ قدم اٹھانے والا پہلا خودمختار فنڈ ہے۔
مملکت نے اس امید میں کہ خطے میں ترقی کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے مشرق وسطیٰ کے گرین انیشیٹو میں بھی اپنا حصہ بڑھایا ہے۔
اقتصادی سہولت کاری کو  آسان بنایا جائے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی۔

گرین پراجیکٹ میں 2026 تک 10 بلین ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی۔ فوٹو ٹوئٹر

سعودی عرب نے اس عزم کا اعلان کیا ہے کہ آئندہ 10برسوں میں متعلقہ منصوبوں اور سرگرمیوں کے لیے 2.5 بلین ڈالر مختص کئے جائیں گے۔
دیگر رکن ممالک کے ساتھ شراکت میں مملکت ایک علاقائی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو کاربن کی گرفت، ذخیرہ کرنے اور استعمال میں مہارت رکھتا ہے۔
مزید برآں سعودی عرب نے کھانا پکانے کے لیے صاف ایندھن کے حل کے لیے اقدام کے آغازکا بھی اعلان کیا ہے جس سے دنیا بھر میں 750 ملین سے زیادہ افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: