Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کی تاریخی مسجد ’العباسہ‘ کی قدیم طرز پر تعمیر نو

دوسرے مرحلے کے تحت مملکت میں 30 مساجد کی تعمیر نو ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی ابو عریش کمشنری میں قدیم ترین مسجد ’العباسہ‘ کو امیر محمد بن سلمان منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ منفرد طرز تعمیر اور اس کے تینوں روایتی گنبد برقرار رکھے جائیں گے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق امیر محمد بن سلمان مملکت بھر میں تاریخی مساجد کی تعمیر نو، اصلاح و مرمت اور تزئین و آرائش کا پروگرام نافذ کرا رہے ہیں۔ اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔
دوسرے مرحلے کے تحت مملکت بھر کی 30 مساجد کی تعمیر نو ہوگی۔ ان میں جازان کی دو مساجد شامل ہیں۔
مسجد العباسہ 1262ھ میں تعمیر کی گئی تھی۔ تعمیراتی سامان میں مقامی اشیا کا استعمال کیا گیا۔ تعمیر نو میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔ 
مسجد العباسہ کے قدیم طرز تعمیر کو جوں کا توں برقرار رکھا جائے گا۔ محراب میں ایک منقش لوح ہے جس پر قرآنی آیات کندہ ہیں۔
علاوہ ازیں مسجد کی تعمیر کی تاریخ بھی درج ہے۔ مسجد کی تعمیر میں سنگی اینٹیں استعمال کی گئی ہیں۔ 
مسجد العباسہ کا رقبہ 435.38 مربع میٹر ہوگا۔ اس میں 165 افراد بیک وقت نمازادا کرسکیں گے۔ عمارت کو طویل مدت تک محفوظ رکھنے کا خصوصی اہتمام کیا  جائے گا۔ 

شیئر: