Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کب کہاں ہوگی؟

سعودی عرب، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، بحرین، کویت، اردن، یمن، شام، سوڈان اور فلسطین میں عید الفطر کل جمعے کو منائی جائے گی۔ ترکی میں بھی عید کاجشن کل ہی ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے،اخبار  24 اور عاجل کے مطابق آسٹریلیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، سلطنت عمان، پاکستان اور ایران میں عید کا تہوار سنیچر کو منایا جائے گا۔ ان ممالک میں جمعرات کو چاند نظر نہیں آیا۔ جمعہ کو رمضان المبارک کا آخری روزہ ہوگا۔
سعودی ایوان شاہی نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا کہ ’سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج جمعرات کو عید کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل جمعے کو عید الفطر ہوگی‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: