Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا رنبیر کپور کی نئی فلم کورین فلم ’اولڈ بوائے‘ کی نقل ہے؟

دے سُو اوہ (چوئی مِن سِک) ایک دالان میں بدمعاشوں کے گروہ سے لڑائی کرتے ہیں۔ (فوٹو: یوٹیوب سکرین گریب)
بالی وُڈ کے اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کا ٹیزر اتوار کے روز ریلیز کیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے اس ٹیزر میں رنبیر کپور کی فلم میں پہلی ویڈیو جھلک کو دکھایا گیا ہے۔
اینیمل کے ٹیزر میں سنہرے رنگ کے ماسک پہنے ہوئے افراد جنہوں نے ہاتھوں کلہاڑیاں بھی اٹھائی ہوئی ہیں، انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران رنبیر کپور انٹری کرتے ہیں اور پھر ان کے اور ماسک والے افراد کے درمیان بھرپور ایکشن ہوتا ہے۔
11 اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے ٹیزر کے ریلیز ہونے کے بعد اس پر کورین فلم ’اولڈ بوائے‘ کے سین کی نقل کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
اینیمل کے ٹیزر کو اولڈ بوائے کے جس سین کی نقل قرار دیا جا رہا ہے اس میں مرکزی کردار دے سُو اوہ (چوئی مِن سِک) ایک دالان میں بدمعاشوں کے گروہ سے لڑائی کرتے ہیں۔
سنہ 2003 میں ریلیز ہونے والی کورین فلم ’اولڈ بوائے‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کہ کئی برسوں سے بغیر کسی وجہ کے مغوی ہوتا ہے۔ اُس مغوی شخص کو نئے کپڑے، فون اور پیسے دے کر رہا کر دیا جاتا ہے اور پھر وہ اپنے اغوا کار کو ڈھونڈ کر اس سے بدلہ لیتا ہے۔
اینیمل کے ٹیزر کی اولڈ بوائے کے سین کے ساتھ مماثلت پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اوکے دوستو، اینیمل کا ٹیزر بس اولڈ بوائے کے دالان کا ٹیزر ہے۔
ادتھیا چکراورتھی لکھتے ہیں کہ ’اینیمل رنبیر کپور غصے سے بھرپور ہیں لیکن ہدایتکار سندیپ وانگا نے لگتا ہے ٹیزر کو اولڈ بوائے کے ایکشن مناظر سے نقل کیا ہے۔ نہ کرو یا، تم اس سے بہتر کچھ نہیں کر سکتے تھے؟ کیونکہ یہ ابھی ٹیزر ہے لہذا مجھے زیادہ امیدیں نہیں ہیں.
خیال رہے 11 اگست کو بالی وُڈ کی تین فلمیں ’اینیمل‘، ’او مائی گاڈ ٹو‘ اور ’غدر ٹو‘ ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں۔

شیئر: