Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں باکسنگ کا عالمی مقابلہ، شائقین کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا انعام

’صحیح اندازہ لگانے والوں کو ایک لاکھ ڈالر کا بھی انعام دے گی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں باکسنگ کا عالمی مقابلہ منفرد طرز پر ہورہا ہے جہاں نہ صرف جیتنے والے کو انعام دیا جائے گا بلکہ مقابلے کے صحیح نتیجے کا اندازہ لگانے والے کو ایک لاکھ ڈالر نقد انعام بھی دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 18 مئی کو عالمی باکسر ٹایسن فیوری اور اولگزینڈر اوزک کے درمیان ریاض سیزن کے تحت کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
 
مقابلے کو ’Ring of Fire‘ کا نام دیا گیا ہے جسے دنیا بھر سے شائقین براہ راست دیکھیں گے بلکہ ریاض سیزن کی انتظامیہ نے صحیح اندازہ لگانے والوں کو ایک لاکھ ڈالر کا بھی انعام دے گی۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے ایکس پر کہا ہے کہ ’مقابلے کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے خصوصی ویب سائٹ جاری کردی گئی ہے‘۔
 

شیئر: