Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر کو پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی فلمیں کون سی ہیں؟

گمراہ رواں سال اپریل میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ہے۔
ہر گزرتے ماہ کے ساتھ دنیا بھر میں آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز کی تعداد، صارفین اور مواد میں اضافہ ہوتا ہے تاہم نیٹ فلکس ابھی بھی تمام سٹریمنگ پلیٹ فارمز میں سب سے نمایاں ہے۔
نیٹ فلکس پر ہر ہفتے کچھ نیا اپلوڈ ہوتا ہے جسے دیکھنے والے خوب پسند کرتے ہیں اور وہ فلم یا ویب سیریز دنیا بھر میں ٹرینڈ کرنے لگ جاتی ہے۔
آئیے جانتے ہیں پیر کے روز پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی فلمیں کون سی ہیں۔

ایکسٹریکشن ٹو

ایکسٹریکشن ٹو رواں ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی نئی فلم ہے۔
یہ فلم 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایکسٹریکشن‘ کا سیکوئل ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے کمانڈو کے گرد گھومتی ہے جو ایک ظالم گینگسٹر کی فیملی کو قید سے چھڑانے کے مشن پر روانہ ہوتا ہے۔
اس فلم میں اداکار کرس ہیمس ورتھ ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ کاسٹ میں گولشفتے فراحانی، رُودراکش جیسوال اور ٹیناٹین دالاکِش وِلی موجود ہیں۔

’تھرو مائی ونڈو اکراس دی سی‘

’تھرو مائی ونڈو اکراس دی سی‘ ہسپانوی زبان کی فلم ہے جو کہ نیٹ فلکس پر پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
اس فلم کی کہانی ایرس اور راکوئل نامی لڑکا لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں اپنی پڑھائی کے دوران دوری اختیار کر لیتے ہیں اور پھر جب دوبارہ ملتے ہیں تو ان کے درمیان کافی مسائل جنم لے لیتے ہیں۔
اس فلم میں کلارا گیل اور جُولیو پینیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ مارکل فوریز اس کے ہدایتکار ہیں۔

گمراہ

گمراہ رواں سال اپریل میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ہے۔
اس فلم میں ادتیا رائے کپور اور ویدیکا پِنٹو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں مُرونال ٹھاکر، کِیا کھنا اور رونت روئے شامل ہیں۔
گمراہ کی کہانی تھرل سے بھرپور ہے جو کہ ایک نوجوان کی قتل کے بعد پولیس کو ملزم ڈھونڈنے میں پیش آنی والی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔
اس فلم کو وَردھان کیٹکر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ادتیا رائے کپور کی یہ فلم پیر کے روز پاکستان میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

ایکسٹریکشن

ایکشن اور تھرل سے بھرپور ایسکٹریکشن 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ہے۔
یہ فلم اپنے سیکوئل ’ایکسٹریکشن ٹو‘ کے باعث نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھومتی ہے جو کہ انٹرنیشنل کرائم لارڈ کے بیٹے کو اغواء سے بچانے کے مشن پر روانہ ہوتا ہے۔
سیم ہارگریو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمز ورتھ، گولشفتے فراحانی، سیم ہرگریو، رندیپ ہودا اور رُودراکش جیسوال شامل ہیں۔

سکریم

سکریم گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ہارر اور تھرلر فلم ہے۔
اس فلم کی کہانی امریکہ کے علاقے وُڈزبرو میں 25 برس پہلے (فلم میں) ہونے والے قتل عام کے بعد ایک مرتبہ پھر سے گھوسٹ ماسک پہن کر نوجوان کو ڈرانے اور جان سے مارنے والے قاتل کے گرد گھومتی ہے۔
نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کرنے والی اس فلم کی کاسٹ میں جینا اورٹیگا، میلِیسا بریرا، مائیکی میڈیسن، نیوی کیمبل اور ہیڈن پینیٹ ریرے شامل ہیں۔

شیئر: