Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فنڈ سے بننے والی سینیگالی فلم کے لیے ایوارڈ

فلم کا پریمیئر 20 مئی 2023 کو 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی ریڈ سی فلم فنڈ سے تیار ہونے والی فلم 'بینل اینڈ آدما' نے فرانس کے جنوب مغربی  ساحلی شہر بیارٹز میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈ جیت لئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سینیگال کی فلمساز رماتا تولے سائی نے رواں سال کے آغاز میں یہ تاریخ رقم کی جب انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں بڑے انعام پالمے ڈی آر کے مقابلے میں ڈیبیو کے لیے جگہ بنائی۔
بینل اینڈ آدما 2023 کی ایک فرانسیسی-مالیان-سینیگالی رومانٹک ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایتکاری سینیگالی سکرین رائٹر راماتا تولے سائی نے اپنی پہلی فیچر فلم  میں کی ہے۔
فلم کا پریمیئر 20 مئی 2023 کو 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔
فلم میں شمالی سینیگال کے  دور دراز گاؤں میں  وہ خطہ دکھایا گیا ہے جس میں راماتا تولے سائی کے والدین پیدا ہوئے تھے۔
بانیل اینڈ آدما کی  میں ایک نوجوان جوڑے کی کہانی ہے جن کا رومانس خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ گاؤں کی پنچایت نے اس جوڑے کے لیے ان کی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جس سے پورے گاؤں میں افراتفری پھیل گئی۔
فلم کی کہانی ایک المیہ داستان ہے، 'بنیل اینڈ آدما' فلم پہلے قدیم محبت کی کہانی کی طرح محسوس ہوتی ہے (لیکن) آہستہ آہستہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ محبت کی کہانی آدما سے زیادہ بینل پر مرکوز ہے اور یہ ایک عورت کی کہانی میں بدل جاتی ہے جو خود کو  ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شیئر: