Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میری بیٹی نے جان دے کر ایثار اور قربانی کی مثال قائم کی‘

ریما کے والد کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ دور کی لڑکیوں سے الگ تھی۔ (فوٹو: العربیہ)
 سعودی عرب کے عسیر ریجن میں بھائی اور بہنوں کو بچانے کے لیے جان کی بازی ہارنے والی سعودی لڑکی ریما مناع کے والد  کا کہنا ہے کہ ’میری بیٹی نے پورے معاشرے کو ایثار اور قربانی کا سبق دیا ہے۔‘
ریما کے والد مناع  بن راشد نے الیوم اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ’میری بیٹی گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچا سکتی تھی لیکن اس نے اپنی جان پر اپنے بھائی اور بہنوں کی جان کو ترجیح دی۔‘
انہوں نے بتایا کہ پورا خاندان موسم گرما کی تعطیلات گزارنے رجال المع پہنچا ہوا تھا۔ اسی دوران گاڑی ایک  ڈھلوان والے راستے پر خراب ہو گئی اور پیچھے کی جانب چل پڑی۔ 
والد کا کہنا ہے کہ ’صورتحال دیکھ کر میں نیچے اترا اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کرنے لگا۔‘
’میری بیٹی نے ہم سے بھی پہلے بہن بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس دوران گاڑی ڈھلوان سے نیچے جا گری۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ریما موجودہ دور کی لڑکیوں سے الگ تھی، وہ ہماری ہیرو ہے۔ میری بیٹی گاڑی کے دروازے کے قریب بیٹھی تھی خود کو آسانی سے بچا سکتی تھی۔‘
العربیہ کے مطبق ریما مناع کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی نئی ملازمت کی شروعات کرنا تھی۔

شیئر: